پاکستان ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس کہاں کہاں بند ہوگی؟

اسلام آباد (پی این آئی) یوم پاکستان تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل (23 مارچ) موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق موبائل فون سروس وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں بند کی جائے گی جس کے اوقات صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں، ان اوقات میں وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close