میں نے کچھ بول دیا۔۔۔۔۔ سنی اتحاد سربراہ کی شیر افضل مروت کو دہمکی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے بیان کا جواب دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔۔۔۔حامد رضا نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ سنی اتحاد کونسل(سے اتحاد) کا فیصلہ عمران خان نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔۔۔۔ حامد رضا نے کہا کہ انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے۔۔۔۔

اگر میں نے بھی ٹاک شوز میں بیٹھ کر کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔۔۔۔۔حامد رضا نے کہا کہ میری کمٹمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔۔۔ میں فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے عمران خان کا برا نہیں سوچ سکتا، صرف اسی لیے خاموش ہوں۔ ہدایات لے کر پھوٹ مت ڈلوائیں۔۔۔۔

close