اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے کیلے اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ نے کیلوں اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دی۔کیلے اور پیاز کی برآمد پرپابندی مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے عائد کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اشیائےخوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی صوبائی حکومتوں سے ملکر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں