وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ائیر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری پر عمل درآمد کیلئے حتمی شیڈول طلب کرلیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر کی آٹو میشن کے نظام کے مجوزہ روڈ میپ کی اصولی منظوری دیتے ہوئے روڈ میپ پر وقت کے واضح تعین کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اہداف کا تعین حقیقت پسندانہ اور عمل درآمد کی رفتار کے لحاظ سے خطے میں تیز ترین ہو، ہمیں 24 گھنٹے مسلسل محنت سے یہ ہدف حاصل کرنا ہے، ہمارے پاس ضائع کرنے کے لیے مزید ایک لمحہ بھی نہیں، یہ پاکستان کے روشن مستقبل اور معاشی بحالی کا سوال ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لاپرواہی برداشت نہیں کی جائےگی، شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔

close