لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کہاں حکومت بنائے؟ مشورہ دے دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ محفوظ فیصلے مدنظر رکھتے ہوئے فارم 45 پر چھولے کھائیں، پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کو اب تک سمجھ نہیں آرہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جتنی نشستیں مل چکی ہیں اس پر صبر شکر کریں، ورنہ دوڑ جائیں۔فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ قانونی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں بنتی بھی نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں