پشاور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا ہے کہ3 نوسربازوں نے پریس کانفرنس میں حکومت بنانے کا اعلان کیا، انہیں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے شرم نہیں آتی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی ملک میں چور بازاری کا بازار گرم ہو جائے گا، نوازشریف باہر جانے کیلئے تیار رہیں، بانی پی ٹی آئی جلد باہر آنے والے ہیں۔ نوازشریف کا علاج صرف بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو خواب میں بھی صدارت کی کرسی دکھائی دیتی ہے۔ عوامی مینڈیٹ کے خلاف حکومت نہیں مانیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں