نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا اعلان

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 297 حلقے میرے لئے ضلعے ہوں گے، صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر، لاء اینڈ آرڈر، زراعت، آئی ٹی وغیرہ سب پر مساوی تقسیم ہو گی۔ ہر حلقہ، ہر ضلع، ہر یونین کونسل ہر ڈویژن ماڈل ہونا چاہئے، کوئی دوسرے سے کم نہیں ہونا چاہئے اور یہ ہماری ذمہ داری ہوگی۔نامزد وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروموشن، تعلیم، صحت، زراعت، امن و امان، پاپولیشن اور ترقیاتی اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہوں گے۔تھانوں کا نظام بہتر بنا کر ماڈل پولیس سٹیشن بنائیں گے۔5سال میں 5آئی ٹی سٹی بنا کر جائیں گے۔یوتھ کو بلاسود قرض فراہم کریں گے۔ہرگاؤں میں صاف پانی فراہم کرنا چیلنج ،پورا کریں گے۔سیف سٹی پروجیکٹ کو تمام شہروں تک لے کر جائیں گے۔نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھا کہ صحت کاشعبہ بڑا چیلنج ،ڈاکٹروں کی کمی پورا کریں گے۔

ہیلتھ کارڈ کو ری ڈیزائن کریں گے۔ ہیلتھ کارڈ منصوبے کو کرپشن فری بنایاجائیگا۔پنجاب میں پہلا ایئرایمبولینس منصوبہ شروع کیاجائیگا۔ہرشہر میں کڈنی،لیور،دل،کینسرکے علاج کیلئے یونٹس بنائیں گے۔مریم نواز کاکہنا تھا کہ تعلیمی نظام کو بہتر ،نظام کو اپ گریڈ کیاجائیگا۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سکولوں کو بہتر کیاجائےگا۔نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت اور جماعت کی سطح پر ہم نے اپنی ترجیحات کا روڈ میپ مرتب کر لیا ہے،ایم پی ایز میرے بازو اور طاقت ہوں گے۔پنجاب میں ن لیگ کو دوتہائی اکثریت ملی ہے ۔تمام ارکان کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتی ہوں۔پنجاب میں مشکل الیکشن تھا ۔جھوٹ اور پروپیگنڈے کا دور تھا۔عوام نے مسلم لیگ کو کلیئرمینڈیٹ دیا ہے۔

ایک ٹیم بن کر خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے ہیں۔نامزد وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ عوام نے ن لیگ کو سب سے بڑی جماعت کے طورپرمنتخب کیا۔نوازشریف نے ترقی کی بنیاد رکھی۔شہبازشریف نے ترقی کی اسپیڈکوبرقرار رکھا۔جہاں کام ہوا اور جہاں خالی باتیں ہوئی ،سب کو نظرآتاہے۔مریم نواز کاکہنا تھا کہ پنجاب کے ساتھ گزشتہ دور میں سوتیلوں والاسلوک ہوا۔ایک ایک فائل اور ٹرانسفرپررشوت چلتی تھی۔فری علاج کی سہولت ختم کردی گئی تھی۔نوازشریف نے 2015-16میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ متعارف کرایا۔ہیلتھ کارڈ کو گزشتہ دور میں پیسہ کمانے کا ذریعہ بنالیاگیاتھا۔صوبے کو ترقی دینے کیلئے جامع ایجنڈا بنالیا۔

close