پشاور (پی این آئی) پشاور کے علاقے اعجاز آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملبے سے بچے اور خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر سے گیس کی لیکیج کے باعث ہوا ہے۔






