اسلام آباد (پی این آئی) حکومت سازی کا مشن۔۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
ملاقات میں مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار ، سردار ایاز صادق ، ملک احمد خان موجود
ملاقات میں مولانا عبدالغفور… pic.twitter.com/BjvYEWd7TA
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) February 13, 2024
شہباز شریف نے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ،اس دوران مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار ، سردار ایاز صادق ، ملک احمد خان بھی موجود تھے،جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا راشد سومرو ، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی ملاقات میں شریک تھے۔اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں