جماعت اسلامی کی دونوں صوبائی نشستیں ہاتھ سے نکل گئیں، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی سے جماعت اسلامی کی باقی 2 نشستیں بھی چلی گئیں۔

سرکاری نتیجے میں پی کے 20 اور 21 باجوڑ پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔پی کے 20 اور 21 جماعت اسلامی کے ہاتھ سے جانے کے بعد اُن کے پاس خیبر پختونخوا اسمبلی کی کوئی نشست نہیں بچی ہے۔پی کے 21 باجوڑ سے جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان کی جیت ہار میں بدل چکی ہے اس نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اجمل خان 16 ہزار 712 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان 8128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔اسی طرح پی کے 20 باجوڑ جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل کی جیت ہار میں بدل چکی ہے ۔اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب خان 12903 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل 6869 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

close