مزید کتنے آزاد امیدواروں نے ن لیگ جوائن کرلی؟ مریم نواز سے اہم ملاقات

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے 7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے شہزادہ گزین عباسی نے ملاقات مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں راجن پور سے خضر مزاری، پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض اور پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ شامل تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز شریف نے آزاد ارکان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی اور ان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ ’آپ کا فیصلہ پاکستان کے عوام کی مشکلات کے حل کا ذریعہ بنے گا۔

آپ کا اعتماد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔‘ خیال رہے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام امیدوار آزاد منتخب ہوئے تھے اور یہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نہیں تھے۔

close