لاہور (پی این آئی) معروف وکیل، رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم بغیر کسی بیساکھی کے حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ حکومت نہیں بنا سکتی، (ن)لیگ کی کوئی اکثریت نہیں، نوازشریف یہ کہتے ہوئے واپس جائیں گے کہ مجھے کیوں بلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ (ن) لیگ کی کوئی اکثریت نہیں نہ مرکز میں نہ پنجاب میں حکومت بناسکتے ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ لاہور کے حلقہ این اے 130میں نوازشریف کی ڈاکٹر یاسمین کے مقابلے میں جیت متنازع ہے۔انہوں نے خواجہ سعد رفیق سے جیتنے اور ان کی جانب سے ملنے والی مبارکباد پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے مبارکباد دی لیکن دیر کر دی مہربان آتے آتے، سعد رفیق کو مبارک باد رات کو ہی دینی چاہیے تھی انتظار کس بات کا تھا۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں نے خواجہ سعد رفیق کا شکریہ ادا کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں