لاہور (پی این آئی)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اب الیکشن یک طرفہ ہوگیا ہے، ووٹر پی ٹی آئی کا ہی نام لیتے ہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشانات ووٹر کو یاد ہوگئے ہیں اس لیے ووٹ کہیں نہیں جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ 10 ہزار ووٹ تین گروپوں میں تقسیم ہوچکے، اگر ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں تو آج علی موسیٰ گیلانی تیسرے چوتھے نمبر پر کھڑے ہوں گے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ملتان میں ضمنی الیکشن علی موسیٰ گیلانی جیتے تھے ہم سب ان کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کنونشن گھر کے اندر تھا اور انہوں نے نہیں بلکہ ان کے داماد اور مہر بانو قریشی نے بلایا تھا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے کنونشن سے 70 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جائوں گا، تحریک انصاف اب اس بات پر آگئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔واضح رہے کہ ملتان میں جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو گرفتار کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں