پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں نے کیا حلف اٹھا لیا؟

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے مختلف انتخابی نشان الاٹ ہونے کے بعد آزاد حیثیت سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی وفاداری ظاہر کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔۔۔۔ عرب نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق امیدوار اپنے حلقوں میں جاکر انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پارٹی سے وفاداری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔۔۔۔

رپورٹ کے مطابق حلف اٹھانے والوں میں این اے فور سوات سے سہیل سلطان، پی کے نائن سے سلطان روم ، پی کے 12 سے یامین خان اور پی کے 73 سے امیدوار علی زمان شامل ہیں جبکہ دیر این اے سکس کے امیدوار اور سابق ایم این اے بشیر خان نے بھی قرآن پاک پر حلف دے کر آخری دم تک عمران خان کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔۔۔۔۔ بیشتر اراکین نے حلف لیتے وقت ویڈیو بھی ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی تاہم کچھ رہنماؤں نے کارنر میٹنگز میں اپنے عہدیداروں کے سامنے حلف اٹھایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close