خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں لینے کا دعویٰ کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتنے کی بات نہیں کرتے لیکن قومی اسمبلی میں واضح اکثریت ضرور لیں گے۔

لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لوگوں میں ہیجانی کیفیت ہے ، ایسی حکومت بننی چاہیے جس میں قومی اتفاق رائے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف الیکشن میں بیانات دینا کوئی نئی بات نہیں، لوگ الیکشن کے بعد یہ بیانات بھول جاتے ہیں، سیاسی حریف بھی تلخ بیانات بھول کر اتحادی بن جاتے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔

close