تازہ ترین

تحریک انصاف کیساتھ انتخابی اتحاد، آصف علی زرداری نے فیصلہ سنا دیا

پشاور(پی این آئی)سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے کہاکہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی،آصف زرداری نے پارٹی میں اختلافات جلد کرنے کی بھی ہدایت کی، ملاقات میں انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت بھی ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں