آج پی ٹی آئی کے لیے اہم ترین دن، الیکشن کمیشن میں کیا کارروائی ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کل منگل کے روز پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا 8 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے اکبر شیر بابر اور دیگر جی درخواستوں پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا8 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستیں باضابطہ سماعت کے لئے منظور کی تھیں پی ٹی آئی کے بانی راہنما اکبر شیر بابر نے 5 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کیا تھا

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کرنے والوں میں راجہ طاہر نواز عباسی، یوسف علی، محمود احمد خان، مس نورین فاروق خان شامل ہیں صباح زاہد، راجہ حامد زمان خان، محمد شاہ فہد، محمد مزمل سندھو، بلال اظہر اور جہانگیر خان نے بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا تھا درخواست گزاروں نے پی ٹی ائی کے 2 دسمبر کے پارٹی انتخابات کو جعل سازی، فراڈ اور ڈھونگ قرار دیا تھادرخواست گزاروں نے 2 دسمبر کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں