راولپنڈی (پی این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ادارواں کا احترام سب پر لازم ہے، میں نے چلے کے بعد کوئی ٹویٹ نہیں کیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا آج بھی وہی بیان ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، ان کی بات پر یقین کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں، آج عدالت میں میرے خلاف 10 مقدمات کی تفصیل جمع کروا دی گئی۔ میری حلقہ 56 اور 57 کی چھوٹی سی سیاست ہے، بچپن سے یہی سوچ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں