اسلام آباد (آئی این پی) بجلی کی قیمت میں 3روپے 7پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، نیپرا نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3روپے 7پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق اکتوبر میں بجلی 9ارب 25کروڑ یونٹ پیدا کی گئی، اکتوبر میں پن بجلی ذرائع سے 3ارب 11کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں