لاوہر(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی وکٹ اڑا دی، پی ٹی آئی خواتین ونگ کی اہم رہنما طاہرہ نسیم نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی پی ٹی آئی رہنما طاہرہ نسیم سے ملاقات ہوئی۔ طاہرہ نسیم نے یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جمہوری جماعت ہے، اس کے دروازے ہر جمہوری کارکن کے لیے کھلے ہیں۔ جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والے پیپلزپارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ موقع ملا تو ملک کو جمہوری سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں