لاہور (پی این آئی) نیب کے چیئرمین نے ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے نئی پالیسی لانے کا اعلان کردیا ہے۔۔۔۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ ہر 10میں سے 7 لوگ ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ کا شکار ہیں، شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے بچانے کے لیے نئی پالیسی لارہے ہیں، آج تک ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈر اور خریدارکے درمیان دوطرفہ ٹرانزیکشن ہوتی تھی، ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈرز اور خریدار کے درمیان ٹرانزیکشن میں ریگولیٹر مسنگ تھا۔۔۔۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر شامل ہوں گے، اب بلڈر اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن دو طرفہ نہیں تین طرفہ ہوگی، پہلے دن سے ہی بلڈر اور خریدارکے ساتھ ریگولیٹربھی ہرٹرانزیکشن کاحصہ ہوگا، تمام ٹرانزیکشن بینکنگ چینل سے ہوگی، بذریعہ کیش ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں