اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن انتظامات کے لیے ضروری فنڈز جاری نہ کیے جانے کے حوالے سے جو خط لکھا اس کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے ۔۔۔سیکرٹری خزانہ امداداللہ بوسال کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دو دن میں مختص انتخابی فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔۔۔۔الیکشن کمیشن نے فروری 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے مختص فنڈز ریلیز نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری وزارت خزانہ کو طلب کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
فنڈز کی ریلیز نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکرٹری وزارت خزانہ امداداللہ بوسال الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے لیے پہنچے۔۔۔۔۔ سیکرٹری خزانہ کہنا تھا فنڈز کے اجرا کے لیے مختلف سطح سے منظوری ضروری ہوتی ہے، اگلے دو دن میں الیکشن کمیشن کے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں