انا للہ و انا الیہ راجعون معروف عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سرگودھا (پی این آئی) ٹریفک حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔۔۔۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثہ سرگودھا شہر قریب 85 جھال کے قریب پیش آیا، جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔۔۔۔حادثے میں معروف عالم دین مولانا بشیر الدین سیالوی، حسنین نواز اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔۔۔۔ جاں بحق ہونے والے مولانا بشیر الدین سیالوی سلانوالی مدرسے کے مہتمم اور معروف عالم دین مولانا اشرف سیالوی کے صاحبزادے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ مولانا بشیر الدین سیالوی اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا جا رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں