پی ٹی آئی بچاؤ کا نعرہ لے کر ایک اور بانی رہنما میدان میں آ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کو بچانے کا مشن لے کر ایک اور بانی راہنما میدان میں آ گئے ہیں ۔۔۔۔پنجاب پی ٹی آئی کے بانی صدر اور عمران خان کے سگے چچا کے بیٹے سعید اللہ خان نیازی کا بانی رہنما اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سعید اللہ خان میانوالی کی ممتاز شخصیت، عمران خان کے بہنوئی حفیظ اللہ نیازی کے بڑے بھائی اور نیازی قبیلے کے سربراہ بھی ہیں۔۔۔۔ سعیداللہ نیازی نے عمران خان کے مقابلے میں اکبر ایس بابر کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔۔۔۔ سعید اللہ نیازی نے کارکنوں کے نام وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے،

اس کی ذمہ داری پارٹی کی ناقص قیادت پر ہے۔۔۔پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں ہے۔۔۔پارٹی بنانے میں خون پسینہ دینے والے ورکرز کے لئے یہ صورتحال باعث تشویش ہے ۔۔۔۔ سعیداللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سامنے ہمیشہ سچ بولا جو کڑوا ہوتا ہے۔۔۔۔آج نہیں تو کل یہ سچ دنیا کے سامنے آہی جائے گا۔۔۔۔ پی ٹی آئی کو مزید تباہی سے بچانا چاہتے ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی کسی شخصیات کی ملکیت نہیں ہے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کسی ایک شخص کو اقتدار میں لانے کے لئے نہیں بنائی تھی۔۔۔۔۔پی ٹی آئی بنانے کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا تھا، انتشار پھیلانا نہیں تھا۔۔۔۔پارٹی ورکرز کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیاگیا ۔۔۔۔

سعید اللہ نیازی نے کہا کہ نوجوانوں کو گمراہ کیاگیا جس میں خاندان کے بچے بھی شامل ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی کو بچانے کے لئے گزشتہ کل بھی اکبر بابر کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی ساتھ کھڑا ہوں۔۔۔۔۔ اکبر ایس بابر ایک سچا اور مخلص شخص ہے ۔۔۔۔ ہم سب کو مل کر پارٹی کو بچانا ہے، اصلاح کی طرف لیجانا ہے۔۔۔۔۔

close