شیخ رشید کہاں جا پہنچے؟

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔۔ عدالت عالیہ میں شیخ رشید نے 9 مئی کے مقدمات کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔۔۔۔عدالت نے آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے مقدمات کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔۔۔۔۔ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شیخ رشید کے مقدمات پر پنجاب حکومت اور آئی جی سے جواب طلب کیا ہے۔۔۔۔۔

وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ہمیں عدالت سے انصاف کی اُمید ہے، عدالتیں میرٹ پر فیصلہ کرتی ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close