اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین شپ کے امیدوار کے نام کا انکشاف کر دیا ہے۔۔۔۔۔ شاہزیب خانزاہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کی جگہ چیئرمین پی ٹی آئی کےدو ، تین ناموں میں سے ایک پر اتفاق ہوگیا ہے۔۔۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر خان میری طرف سے چیئرمین شپ کے امیدوار ہوں گے۔۔۔۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی ترجمان شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ نئے پارٹی چیئرمین کے نام پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں