ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) ٹریفک پولیس کی کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کے باعث شہر کے پولیس خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کا رش لگ گیا۔

شہر کے پولیس خدمت مراکز میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئے آئے شہریوں کو گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے، صرف ایک لائسنس کے حصول کے لئے پورا دن گزر جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ لائسنس بنانے والوں کا رش بڑھا ہے تو انتظامات بھی بہتر ہونے چاہئیں، یہاں لمبی لائنوں میں لگنا پڑتا اور گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔انچارج پولیس خدمت مرکز برکت مارکیٹ فرقان علی نے کہا کہ رش کی وجہ سے کچھ مسائل ہیں، 12روز میں برکت مارکیٹ خدمت مرکز میں 4سے 5 ہزار کے لگ بھگ لائسنس بن چکے ہیں۔ادھر ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 14روز میں کم عمر اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون میں 5ہزار 85 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے جبکہ 4ہزار 448 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close