سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، جسٹس مظاہر کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کی کارروائی نہ ہوسکی، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس(آج) منگل تک ملتوی کر دیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے کونسل کے تین ممبران پر اعتراضات پر غور کیا گیا، جسٹس مظاہر نقوی بھی جوڈیشل کونسل اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کی نمائندگی وکیل خواجہ حارث نے کی، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس نعیم افغان پر اعتراض اٹھایا تھا۔سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس(آج) منگل تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا، جسٹس مظاہر کیخلاف شکایات پر کارروائی مکمل نہ ہو سکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close