بشریٰ مجھے بتائے بغیر عمران خان کے گھر چلی جایا کرتی تھی، بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے تعلقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔

خاور مانیکا نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کروائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوشگوار زندگی تھی، عمران خان نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا۔خاور مانیکا نے کہا کہ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہوئیں، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں۔ فرح گوگی نے عمران کے کہنے پر انہیں خفیہ فون نمبر فراہم کیے، ان کی موبائل فون پر چھپ کر باتیں ہونے لگیں۔ میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو۔انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں میرا اپنا گھر تھا، بشریٰ مجھے بتائے بغیر وہاں سے عمران خان کے گھر چلی جاتی تھی، عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، میں عمران خان کی پنکی سے ملاقاتوں پر ناراض تھا۔خاور مانیکا نے کہا کہ ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، میں نے پنکی کو طلاق 14نومبر 2017 کو دی، اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے عمران خان سے شادی کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close