ایک اور سابق پی ٹی آئی رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام رسول انڑ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سندھ صدر بشیر میمن سے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما غلام رسول انڑ نے ملاقات کی۔بشیر میمن نے کہا کہ غلام رسول انڑ کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نوابشاہ کی سیاست میں اہم کردار ہو گا۔غلام رسول انڑ نے کہا کہ نواز شریف اور بشیر میمن کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شامل ہوا۔واضح رہے کہ غلام رسول انڑ ضلع نواب شاہ کے حلقے سکرنڈ سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں