اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب حکومت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا بتفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بڑھتی ہوئے سموگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت ہماری ترجیح ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں