لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو لاہور پولیس نے چوتھی مرتبہ گرفتار کر لیا ہے ۔۔۔ گذشتہ شب کوٹ لکھپت جیل سے ان کی دوسری مرتبہ رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ آج انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔۔۔۔ تاہم عدالت نے ان کو مقدمے سے ڈسچارج کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔ لیکن عدالتی احاطے میں ہی پولیس نے انہیں 9
مئی کی ماڈل ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔ یوں یہ صنم جاؤ کی چوتھی گرفتاری ہے۔۔۔۔
گذشتہ رات انہیں کوٹ لکھپت جیل سے دوسری مرتبہ رہائی کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے صنم جاوید کی ریس کورس تھانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر رکھی تھی۔۔۔۔ جمعہ کی شام انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا تو گیٹ پر ہی کھڑی پولیس نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا، اور لاہور پولیس انہیں قیدیوں والی گاڑی میں بٹھا کر جیل سے روانہ ہو گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں