پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں عام انتخابات کےانعقاد پر الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا ہے۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کو چارٹر آف ڈیمانڈ علی ظفر، بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی نے اسلام آباد میں پیش کیا۔ بتایا گیا ہے تحریک انصاف کاپیش کیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ 25 نکات پر مشتمل ہے۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چارٹر آف ڈیمانڈ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، انسانی حقوق سمیت دیگر امور اجاگر کیے گئے ہیں۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں 90 روز میں آزاد اور منصفانہ انتخاب کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔۔۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن 90 روز کی مدت میں انتخابی شیڈول جاری کرے۔۔۔۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان انتخابات میں تاخیر کی کوشش ہے۔۔۔۔

close