سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے برطانیہ میں مقیم بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کروانے کی درخواست پر سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ہوئی۔۔۔۔۔ دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں جمع کروا دیا۔۔۔۔اپنے جواب میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلی فون پر بات کروانے کی اجازت نہیں ہے۔۔۔۔

فاضل عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کر لیے اور 18 اکتوبر تک سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ایس او پیز جمع کروانے کا حکم دیا۔۔۔۔

close