سابق وزیر اعظم نے آئندہ الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگی سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ میرا لیڈر صرف نواز شریف ہے، شہباز شریف اور مریم نواز نہیں ہیں۔۔۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔۔۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کر دیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔۔۔۔۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کیلئےجانا ہے یا نہیں، پارٹی کی ذمہ داری تھی کہ نواز شریف سے جو ناانصافی ہوئی اسے درست کرتی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close