پرویز خٹک نے عمران خان پر سنگین الزامات کی بارش کردی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کردیا۔

کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا حال یہ نہ ہوتا، ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگیں گے، سی پیک ویسٹرن روٹ میں نے منظور کیا تھا، ہم نے 18 لاکھ عوام کو مفت صحت کارڈ مہیا کیے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کردیا، دیگر سیاسی رہنماؤں سمیت عمران خان نے بھی پاکستان کو قرضوں میں جکڑ دیا، ہمیں ان سے بہت امیدیں تھیں مگر وہ صرف امیدیں ہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نعروں کے لیے نہیں آئی، ہم ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے، جنوبی اضلاع بہت پسماندہ رہ گئے ہیں، ان کے لیے بہت کچھ کرنا ہے،کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close