بجلی بم، 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ، عوام کی جیب پر 159 ارب روپے کی ڈکیتی

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے بجلی صارفین پر 159 ارب کا بوجھ ڈالتے ہوئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔۔۔۔ نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔۔۔۔۔ نیپرا کی طرف سے وفاقی حکومت کو بھجوائی جانے والی سمری کے مطابق اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا ۔۔۔۔۔

یہ اضافہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔۔۔۔نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔۔۔۔ بجلی صارفین اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔۔۔۔۔نیپرا کے مطابق صارفین کو ہر ماہ 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوں گی اور اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close