وفاقی دارالحکومت ممکنہ بڑی تباہی سے بچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت ممکنہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔۔ اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کی ٹریل فائیو پر دستی بموں اور اسلحے سے بھرا بیگ ملا ہے۔

 

 

پولیس کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود ٹریل فائیو کے قریب سے بیگ ملا جس سے ایک 9 ایم ایم پستول، 50 گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے بتایاکہ بیگ سے 3 دستی بم اور ریڈ زون ایریا کا نقشہ بھی ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے دستی بم ناکارہ بنادیے۔ پولیس نے بیگ اور سامان کو قبضے میں لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close