اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ انکا پریس کانفرنس کرنے کا بالکل بھی ارداہ نہیں ہے۔ پرویز الہٰی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ کیس میں آج انہیں جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پھر گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کا ارادہ تو نہیں ہے؟ پی ٹی آئی صدر کا جواب میں کہنا تھا کہ کہ انکا پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ بالکل بھی نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں