پاکستان کے اہم شہر میں زلزلہ ، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 192 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے، تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

close