ڈالر کا ریٹ کیوں کم ہو رہا ہے؟ اندر ونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وفاقی حکومت نے سمگلنگ روکنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ،ڈالر سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیاہے ۔ وزارت داخلہ کے مطابق سہولت سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی، ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق سخت کارروائی کی جارہی ہے، مکمل فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں،

ایک طویل کریک ڈاؤن کی شروعات کر دی گئی ہے ، وزارت داخلہ نے کہا کہ اہم پالیسی اصلاحات جاری ہیں ، اجناس اور کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ حکومتی کارروائیوں کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اوپن مارکیت میں ڈالر 336 پر پہنچنے کے بعد اب 315 روپے پر آ گیاہے اور انٹربینک کے ساتھ فرق جلد ہی مزید کم ہوتا دکھائی دے گا ۔

close