ن لیگ نے تحریک انصاف کی تگڑی وکٹ اُڑا لی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف دریشک گروپ کو جام پور میں بڑا جھٹکا نصرااللہ دریشک گروپ کے انتہائی قریبی ساتھی کمال خان قریشی اور حافظ نور محمد رند ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

سردار نصراللہ خان دریشک گروپ کے انتہائی قریبی ساتھی حافظ نور محمد خان رند اور کمال خان قریشی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی دریشک گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہوں نے مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان کی موجودگی میں اعلان کیا، اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 293 سردار عمار خان لغاری اور سردار پرویز اقبال خان گورچانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ عشائیے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا میاں شہباز شریف کی مدبرانہ کوششوں سے ملک کو مشکل سے نکالا ، ملک کو تباہی کے دہانے پر لانے والا اب مجرم بن کر جیل میں بند ہے، ہم کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں عوامی عدالت سے سرخرو ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close