فردوس عاشق کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدسلوکی، ویڈیو وائرل ہو گئی

سیالکوٹ (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان سابق وفاقی فردوس عاشق اعوان کی اپنی ملازمہ سے مبینہ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔۔۔۔مذکورہ ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ملازمہ کو تھپڑ مارا ہے۔۔۔۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، میں نے جس پر تشدد کیا یا بدتمیزی کی اس کو کوئی سامنے لائے۔۔۔۔

فردوس عاشق نے کہا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور میرے نہیں بلکہ کسی اور کے گھر کی ہے جس نے اپنی ملازمہ کی طرف سے کی گئی چوری کے معاملے پر مجھے ثالثی کے لیے بلایا تھا، انہوں نے کہا کہ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے کے خلاف سائبر کرائم میں درخواست دوں گی۔۔۔۔ تاہم سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک کریمنل گینگ ہے جو لوگوں کے گھروں میں کام کرتا ہے، یہ گینگ جب پکڑا جاتا ہے تو پھر کسی نہ کسی طرح سے بلیک میل کرتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close