کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 23/2024 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) اس وقت چار براعظموں کے 92 سے زیادہ ممالک کو انسانی اور ترقیاتی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے چار مرحلوں میں (10013) ٹن کے 105,000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس پروجیکٹ سے پاکستان کے چاروں صوبوں کے 40 اضلاع (سندھ کے 13 اضلاع، بلوچستان کے 10 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، گلگت بلتستان کے 3 اضلاع ، پنجاب کے 2 اضلاع) میں خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس امدادی پروجیکٹ سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 735000 افراد مستفید ہوں گے۔اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔ ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5كلو گرام چینی شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ مملکت سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) کے زیر نگرانی ضرورت مند افراد میں شفاف طریقے سے مقامی حکومت کے تعاون سے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

close