پاکستان میں ایک ہی دن میں دوسری بار شدید زلزلہ، شدت کیا تھی؟ عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ (پی این آئی) ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے، بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

 

 

 

اس سے قبل منگل کی دوپہر کو ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، مریدکے، علی پور چٹھہ، پھالیہ،نارووال،سانگلہ ہل اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی،جبکہ گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔ اسکردو اور میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کی شدت محسوس کی گئی،جبکہ حافظ آباد،جہلم،سوات اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیلایا گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ یاد رہے کہ 6 جون کو بھی رات گئے بلوچستان کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا تھا،زلزے کی شدت 4 عشاریہ 2 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر دور کا علاقہ بتایا گیا تھا۔

 

 

 

گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی،زلزلے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم زلزے کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں چند ہی گھنٹوں کے دوران آنے والا دوسرا زلزلہ تھا۔ جبکہ اس سے قبل بھی سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 125 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں