اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی سابق صوبائی کابینہ کے اہم وزیر علی افضل ساہی کو پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں علی افضل ساہی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیا۔۔۔۔۔ سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمے میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ علی افضل ساہی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔۔۔۔ علی افضل ساہی کے وکیل نے کہا کہ پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں