فیصلہ ساز تو “وہ” ہیں، حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا کیا فائدہ؟ عمران خان اپنے مؤقف پر قائم

اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار ہی نہیں ان کے ساتھ کیا بیٹھوں؟۔۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر جب اُن سے پوچھا گیا کہ ن لیگ نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات وزیراعظم شہباز شریف سے ہوں گے آپ کیوں اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں لاتے ہیں؟ تو عمران خان نے کہا کہ فیصلہ ساز تو “وہ” ہیں.

ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں۔۔ جب عمران خان سے کہا گیا کہ سیاستدانوں کے درمیان ہی تو چارٹر آف ڈیموکریسی ہوا تھا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ اب صورتحال مختلف ہے۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ ’پلان تو واضح ہو گیا ایک نئی پارٹی بن گئی۔ ن لیگ پر بڑا افسوس ہو رہا ہے ان کی سیٹیں تو کم ہو جائیں گی۔ پی ڈی ایم کا ووٹ بنک کم ہے اس لیے یہ الیکشن میں نہیں جا رہے۔ عمران خان جیل میں بھی چلا جائے تو پارٹی جیتے گی۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے ہمیں الیکٹیبلز سے چھٹکارا مل گیا۔ میں نے کسی سے غداری نہیں کی مجھ سے غداری ہوئی۔۔۔۔ن

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close