توڑ پھوڑ کے واقعات میں 5 سو سے زائد سمندر پار پاکستانی بھی ملوث،

لاہور (پی این آئی) 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی نشاندھی اور شناخت کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔۔۔۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پانچ سو سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین،

امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے جس کے بعد مجرمان کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا جائے گا اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close