نواز شریف کی نااہلی ختم اور پھر کیا ہوگا؟ محمد زبیر نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور(پی این آئی) سینئر لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کی جائے گی پھر وہ وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی تمام سزائیں معطل ہوجائیں، بے کار کیسز تھے جن پر نواز شریف کو سزائیں دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو ہونا چاہیے مجھے معلوم ہے کہ وہ نااہل ہیں لیکن ن لیگ چاہتی ہے نواز شریف وزیراعظم بنیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی ن لیگ کے کارکن سے پوچھ لیں وہ نواز شریف کا نام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ نشستیں ایسی ہوسکتی ہیں کہ جہاں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو، پی ٹی آئی خود تیار ہوگی الیکشن میں کھڑے ہونے کے لیے تو بچے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٗئی کو ادراک ہونا چاہیے تھا کہ 9 مئی کو ہوا کیا ہے انہیں واقعات کی فوری مذمت کرنی چاہیے تھی، آرمی ایکٹ آئین کا حصہ ہے، آرمی تنصیبات پر حملے ہوئے تو مقدمات آرمی ایکٹ کے تحت ہی چلیں گے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ایسا نہیں کہ سب بھول کر آگے چلیں، آرمی چیف کا واضح پیغام آیا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ محمد زبیر نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی چاہیں گے تو ن لیگ کا ٹکٹ انہیں ضرور ملے گا، مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار میں ڈار صاحب بہتر ہیں۔

close