سینئر صحافی حامد میر نے عمران خان کو ایک اور بُری خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) معروف اینکر پرسن اور صحافی حامد میر نے فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے اعلامیے کو عمران خان کے لیے بری خبر قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے اعلامیے سے پتہ چلتا ہے کہ فوج نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے اور انہیں جلد انجام تک پہنچانے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔

اعلامیے میں کسی فرد یا جماعت کا نام شامل نہیں لیکن یہ اعلامیہ عمران خان کے لئے بری خبر ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زِیر صدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے 9 مئی کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی یادگاروں، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یقینی طور پر جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کرنے کا وقت آگیا ہے۔

close